لا اینڈ جسٹس کمیشن کی انٹرنیشنل کمرشل کورٹ کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی سفارش

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے ملک میں انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ قانون سازی کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن کے 49ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کے لیے آئین میں نیا آرٹیکل 212A شامل کیا جائے۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن کے مطابق مجوزہ عدالت ایک آزاد وفاقی اعلیٰ عدالت ہوگی، جس کا مقصد بین الاقوامی تجارتی تنازعات کا فوری، مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق حل فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ، لا اینڈ جسٹس کمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے

’مجوزہ عدالت ثالثی ایوارڈز کے مؤثر نفاذ کو مضبوط بنانے، تجارتی قوانین میں یکسانیت اور پیش گوئی کی صلاحیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔‘

کمیشن کے اعلامیے مین امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کو بین الاقوامی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش مقام بنانے میں مدد ملے گی۔

کمیشن نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کا مقصد پاکستان کے تجارتی نظامِ انصاف کو عالمی بہترین روایات سے ہم آہنگ کرنا اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے سازگار قانونی ماحول فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان بھی مستعفی

اس سلسلے میں آئینی ترمیم کی سفارش وفاقی حکومت کو قانون سازی کے لیے ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوسری جانب اجلاس میں بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 کی دفعہ 3A(1A) میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔

کمیشن نے سفارش کی کہ بینکنگ محتسب کا دائرۂ اختیار مائیکرو فائنانس بینکوں اور دیگر مائیکرو فائنانس اداروں کے صارفین تک بھی بڑھایا جائے تاکہ لاکھوں صارفین کو کم خرچ، آسان اور مؤثر شکایات کے ازالے کا نظام میسر آ سکے۔

کمیشن کے مطابق ان اصلاحات سے صارفین کے تحفظ، مالیاتی شمولیت اور مالیاتی شعبے پر عوامی اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔

مزید پڑھیں: لا اینڈ جسٹس کمیشن میں وکلا برادری کے غیرسرکاری نمائندے بھی شامل

بینکنگ محتسب سے متعلق مجوزہ ترمیم بھی قانون سازی کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اجلاس کے اختتام پر لا اینڈ جسٹس کمیشن نے جدید، مؤثر اور جوابدہ نظامِ انصاف کے ذریعے پاکستان کی معاشی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارتی اعتماد اور صارفین کے تحفظ کے فروغ کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس میں اٹارنی جنرل پاکستان، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف، کمیشن کے ارکان جبکہ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ چیلنج، کیس میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے؟

پاکستان میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو کا قیام: پٹرولیم ڈویژن نے امکانات کا جائزہ شروع کر دیا

ویمنز ایشیا کپ 2026: قومی خواتین ٹیم کا مردانہ اسکواڈ کے ساتھ پریکٹس میچ

آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری، کون ہوگا قائد ایوان؟ نام سامنے آگیا

براڈ پیک برفانی تودے میں جاں بحق امریکی کوہ پیما کی میت اسکردو منتقل

ویڈیو

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟