وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کا وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کو سرکٹ بریکر کی ضرورت ہے، نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کا پہلا خطاب، مہنگائی میں ریلیف کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی اور گہرے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے خصوصی تعلقات کی اصل بنیاد برطانیہ میں آباد لاکھوں محنتی اور متحرک پاکستانی نژاد شہری ہیں، جو دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان اور برطانیہ مل کر دوطرفہ تعلقات، بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کام کریں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کی قیادت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ شراکت داری اور پائیدار تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ’افسر‘ بلی کی جانب سے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کا استقبال، اپنی پسند ناپسند سے بھی آگاہ کردیا

اس موقع پر صدر مملکت نے مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان نے ہمیشہ برادر اور دوست ملکوں کے تعاون سے خطے اور دنیا بھر میں قیامِ امن کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ میں اکاؤنٹ سیکیورٹی مزید مضبوط، صارفین کے لیے نئی سہولیات متعارف

آبنائے ہرمز مکمل طور پر بارودی سرنگوں سے پاک کر دی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟