فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اسپین کی ٹیم کو کروڑوں ڈالر کی انعامی رقم مل گئی۔

فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والی اسپین کی ٹیم کو فیفا کی جانب سے 5 کروڑ ڈالر انعام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 50 فیصد اضافہ، کتنے ملین ڈالر ملیں گے؟

گزشتہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی تھی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی رنر اپ ٹیم ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر انعام دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملے۔

فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی گئی، جبکہ 2022 کے ورلڈ کپ میں مجموعی انعامی رقم 44 کروڑ ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کی شکست کے بعد بیونس آئرس میں شائقین اور پولیس میں جھڑپیں

واضح رہے کہ نیویارک میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

میچ کا مقررہ وقت بغیر کسی گول کے برابر رہا، جبکہ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں۔

فیصلہ کن لمحات اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں آئے، جب اسپین کے کھلاڑی فیرن ٹوریس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ اسپین 16 سال بعد دوسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp