’طویل عرصے بعد کراچی آیا مگر مجھے ایک بار پھر مایوسی ہوئی‘، شاہد آفریدی شہر قائد کا حال دیکھ کر پھٹ پڑے

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں کراچی کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ حال ہی میں کراچی کے علاقے کورنگی گئے تھے جہاں کی صورتحال دیکھ کر انہیں شدید مایوسی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اربوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے اور ہزاروں افراد کا روزگار اس سے وابستہ ہے مگر وہاں کی خستہ حال سڑکیں اور بنیادی سہولیات کی کمی باعثِ شرمندگی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mera FM 107.4 (@merafmofficial)

انہوں نے کہا کہ کافی عرصے بعد کراچی آیا تھا اور امید تھی کہ شہر میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی تاہم کورنگی، یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا۔ ان کے مطابق بعض اہم شاہراہوں پر طویل عرصے سے تعمیراتی کام جاری ہے لیکن اس کی تکمیل نظر نہیں آ رہی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہری مسائل کے حل اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر انداز میں کام کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ شفاف رہا، مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل، عطا اللہ تارڑ

سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال، سائلین کو 23 ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی

مالی سال 26-2025 میں وفاقی ترقیاتی پروگرام پر ریکارڈ خرچ، ریلوے اور آبی وسائل کے شعبے سرفہرست

آزاد کشمیر انتخابات: عوام نے ووٹ کے ذریعے انتشار کی سیاست مسترد کر دی

پاکستان ٹیکسٹائل صنعت نے مزدوروں کے حقوق اور عالمی معیار پر عملدرآمد سے متعلق الزامات مسترد کر دیے

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی