عالمی کپ میں فتح: ہسپانوی فٹ بالر نے اپنا عجیب و غریب وعدہ پورا کر دیا

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

رواں ماہ کے آغاز میں ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجانے والی اسپین کی قومی فٹ بال ٹیم کا جشن ابھی تک جاری ہے، تاہم ہسپانوی ڈیفینڈر مارک کوکوریلا نے اس کامیابی کو یادگار بنانے کے لیے ایک انوکھا اور حیران کن طریقہ اپنایا ہے۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل کوکوریلا نے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی ٹیم چیمپئن بنتی ہے تو وہ اپنے مینیجر کا ٹیٹو بنوائیں گے۔ اسپین کی تاریخ ساز فتح کے بعد اب اس ہسپانوی کھلاڑی نے اپنے بازو پر مینیجر لوئس ڈی لا فوئنٹے کے چہرے کی تصویر کا ٹیٹو بنوا کر اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا سفر اور وعدے کی تکمیل

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں جب اسپین کی ٹیم نے کیپ ورڈے  کے خلاف صفر صفر (0-0) سے ڈرا کھیلا، تو شاید کوکوریلا نے سوچا ہوگا کہ اب انہیں اس وعدے پر عمل نہیں کرنا پڑے گا۔ لیکن وہ ڈرا میچ ہی اس پورے ٹورنامنٹ میں ہسپانوی ٹیم کی کارکردگی پر واحد داغ ثابت ہوا، اس کے بعد اسپین نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل تک کا سفر طے کیا۔

19 جولائی کو کھیلے گئے فائنل معرکے میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو شکست دے کر عالمی کپ کا تاج اپنے نام کر لیا۔ جیسے جیسے فائنل قریب آ رہا تھا، ہو سکتا ہے کہ کوکوریلا یہ امید کر رہے ہوں کہ لوگ ان کے اس وعدے کو بھول چکے ہوں گے، لیکن انٹرنیٹ اور شائقین کہاں کچھ بھولتے ہیں!

بالآخر مارک کوکوریلا نے مردِ میدان بنتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کر دیا، جو اب اسپین کے تاریخی ورلڈ کپ سفر کی ایک یادگار نشانی بن چکا ہے۔

شائقین کا ردِعمل اور دلچسپ تبصرے

کھلاڑی کی جانب سے اپنے کوچ کو دیے گئے اس انوکھے خراجِ تحسین پر شائقینِ فٹ بال کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ متعدد ناقدین کا مذاحیہ انداز میں کہنا ہے کہ مستقبل میں کوکوریلا جلد ہی لوگوں کے اس بار بار پوچھے جانے والے سوال سے تنگ آ جائیں گے کہ ’آپ کے بازو پر یہ باباجی کون ہیں؟‘

بعض شائقین نے تو یہاں تک مشورہ دے ڈالا ہے کہ کوکوریلا کو اس ٹیٹو کے بالکل نیچے ایک اور چھوٹا سا ٹیٹو بنوا لینا چاہیے جس پر لکھا ہو

 ’اس سے پہلے کہ آپ مجھ سے پوچھیں، یہ ہسپانوی فٹ بال ٹیم کے مینیجر لوئس ڈی لا فوئنٹے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، فلسطینی وزارت صحت کا انکشاف

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی