ڈیرہ غازی خان کے ٹرائی بارڈر ایریا میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، مقامی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ غازی خان کے ٹرائی بارڈر ایریا میں واقع ویلج لکھانی، پولیس اسٹیشن وہوا کے علاقے میں پاکستان رینجرز کی جانب سے خصوصی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں میں مقیم مقامی آبادی کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان زندہ باد‘: واہگہ بارڈر پر پریڈ کی پروقار تقریب، شرکا کا دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم

کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے خدمات انجام دیں، جن میں آئی اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ اور دیگر میڈیکل افسران شامل تھے۔

ٹرائی بارڈر ایریا کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مرد، خواتین، بزرگ اور بچوں نے کیمپ سے استفادہ کیا۔ تمام مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا جبکہ ضرورت کے مطابق انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

مقامی آبادی نے رینجرز کی اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کے عوام کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے طبی کیمپ دور افتادہ علاقوں کے مکینوں کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

رینجرز کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد، تعاون اور مضبوط روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا

ترجمان رینجرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹرائی بارڈر ایریا میں عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں