’پاکستان زندہ باد‘: واہگہ بارڈر پر پریڈ کی پروقار تقریب، شرکا کا دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واہگہ بارڈر پر معرکہ حق کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اقلیتی برادری، علما کرام، وکلا، سول آرمڈ فورسز اور طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان رینجرز (پنجاب) کی شاندار اور دلکش پریڈ نے شرکا کے جوش و جذبے کو بڑھا دیا اور حب الوطنی کے جذبات کو مزید ابھارا۔

اس موقع پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (لاہور) کے طلبہ اور نوجوان گلوکار اے آر ناصر نے خصوصی ملی نغمے پیش کیے، جنہوں نے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور ملک و افواج پاکستان سے اظہارِ عقیدت کیا۔

تقریب میں شریک افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنا بھارت اور مودی کی بڑی غلط فہمی ہے، جبکہ 26 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

واہگہ پریڈ گراؤنڈ میں عوام نے جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ وہ ہر چیلنج کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘