پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن بن گیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

قومی ٹیم نے فائنل میں بنگلہ دیش کو مسلسل 3 سیٹس میں شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ابتدا ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور بنگلہ دیش کو 20-25، 16-25 اور 20-25 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ میں مجموعی طور پر 6 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پاکستانی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور شاندار انداز میں ٹائٹل جیتا۔

ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ازبکستان کو زیر کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیے: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کھیل، بہترین حکمت عملی اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیلوں کے ہر شعبے میں ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھین: ایشین انڈر 18 والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کرغیزستان کو 0-3 سے شکست

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

بیلجیئم کی شہزادی ایلیونور کی اسکول کی تعلیم مکمل، ہائیر ایجوکیشن کے لیے نیدرلینڈانتخاب کرلیا

2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے ہدف کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں، وزیر صحت

یاسر حسین نئی مزاحیہ اسٹیج ڈراما ’سو سویٹ‘ کے ساتھ تھیٹر میں واپسی کے لیے تیار

پاک کویت دفاعی تعاون معاہدہ سیکیورٹی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائےگا، پاکستان

ویڈیو

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی