مودی حکومت قابض کشمیر میں ہونیوالی دہشتگردی کی ذمہ دار ہے، سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نے کولگام میں مزدوروں کی ہلاکت کے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھا جانا چاہیے، مودی حکومت قابض کشمیر میں ہونیوالی دہشتگردی کی ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں ذہنی امراض کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کرگئی، بھارتی حکومت کا اعتراف

بھارتی میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر وادی میں دہشتگردی ختم ہو چکی ہے تو بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے والے کون ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر سرحد پر سخت نگرانی موجود ہے تو حملہ آور کہاں سے آئے؟

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ زور پکڑنے کے بعد ایسے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔ ان کے بقول، جنتر منتر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں احتجاج کے فوراً بعد کولگام کا واقعہ پیش آیا، جس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ

فاروق عبداللہ نے کہا کہ واقعے کی جانبدارانہ تشریح کرنے کے بجائے حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp