اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے احتجاج اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں اور شہر کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر ایک مرتبہ پھر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکام کے مطابق یہ اقدامات مختلف تنظیموں اور گروہوں کی جانب سے احتجاج کے اعلانات کے بعد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کی حفاظت کے پیش نظر کیے گئے ہیں اور اسی سلسلے میں حساس مقامات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں داخلے اور آمدورفت پر عارضی پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔

اسی حوالے سے سیکٹر ایف 10 مرکز میں ایک اجتماع کے باعث اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہ سکے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف 10 مرکز جانے والے شہری نائنتھ ایوینیو کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کرنے جبکہ پاکستان چوک سے ایف 10 مرکز آنے اور جانے والوں کو مارگلہ روڈ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح حیدری چوک سے ای 11 جانے والی ٹریفک کو بھی مارگلہ روڈ استعمال کرنے جبکہ ایف 11 سے ایف 10 مرکز کی جانب ٹریفک کو جزوی طور پر متبادل راستوں پر چلانے کا انتظام کیا گیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر سے قبل ٹریفک کی صورتحال معلوم کریں، متبادل راستے اختیار کریں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور ٹریفک کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات کے مطابق ٹریفک پلان میں ضرورت پڑنے پر مزید تبدیلیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ حفاظتی انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

دوسری طرف متعدد شاہراہوں پر جزوی اور مکمل بندش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، عباس عراقچی کو دورہ پاکستان کی دعوت

پلاسٹک آلودگی سے زراعت، معیشت اور انسانی صحت متاثر ہونے لگی

کم عمری میں مستقل مانع حمل طریقہ اختیار کرنے والے نوجوان مردوں کی تعداد میں اضافہ، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

اپنی ہی موت کا ڈراما: جعلی تدفین کروانے والے شخص نے کیا کیا جتن کیے؟

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

فلسطینی پرچم لہرانے پر برطانوی بینڈ میسیو اٹیک کیخلاف سنگاپور میں کارروائی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ