اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری، 2 روز میں 16.4 ارب روپے سے زیادہ کی جائیداد فروخت

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت میں کمرشل پلاٹس کی سہ روزہ نیلامی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں دوسرے روز مختلف پلاٹس اور تعمیر شدہ دکانوں کی فروخت سے 2 ارب 63 کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار روپے حاصل ہوئے، جبکہ پہلے 2 دنوں کے دوران مجموعی طور پر 16 ارب 43 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کی جائیداد فروخت کی جا چکی ہے۔

مری روڈ کے ایگرو فارمز سب سے مہنگے ثابت ہوئے

سی ڈی اے حکام کے مطابق جناح کنونشن سینٹر میں جاری نیلامی کے دوسرے روز سب سے زیادہ بولی مری روڈ پر واقع ایگرو فارم نمبر 18 کی لگی، جو ایک ارب 21 کروڑ 20 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح مری روڈ پر ہی واقع ایگرو فارم نمبر 17 اے 96 کروڑ 60 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا، جس نے دوسرے روز کی نیلامی میں نمایاں توجہ حاصل کی۔

بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی دکانیں بھی فروخت

نیلامی کے دوران بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں قائم تعمیر شدہ دکانوں کی بھی کامیاب بولی ہوئی۔

حکام کے مطابق شاپ نمبر 8 اے 15 کروڑ 26 لاکھ 46 ہزار روپے، شاپ نمبر 10 اے 14 کروڑ 77 لاکھ 6 ہزار روپے جبکہ شاپ نمبر 12 اے 15 کروڑ 36 لاکھ 34 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔

پہلے روز ریکارڈ بولیاں

سی ڈی اے کے مطابق نیلامی کے پہلے روز 13 ارب 80 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے کمرشل پلاٹس فروخت ہوئے تھے، جبکہ دوسرے روز ہونے والی فروخت کو ملا کر 2 دنوں میں مجموعی طور پر 16 ارب 43 کروڑ روپے سے زیادہ کی بولیاں موصول ہو چکی ہیں۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ کمرشل پلاٹس کی سہ روزہ نیلامی جناح کنونشن سینٹر میں 6 اگست تک جاری رہے گی، جہاں مزید کمرشل پلاٹس اور دیگر جائیدادیں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کرسٹیانو رونالڈو کی خفیہ شادی، والدہ اور بہن بھائیوں کی عدم شرکت نے نئی بحث چھیڑ دی

صدر اور وزیر اعظم کی اہم ترین ملاقات، مکہ مکرمہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کا عزم

لائف بوائے رن فار پاکستان میں ملک اور دنیا بھر سے 3500 سے زیادہ پاکستانیوں کی شرکت

ویڈیو

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

منٹھل کے سابق فوجی: ’وطن پکارے تو آج بھی حاضر ہیں ‘

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی