ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیواڈا میں ایک عوامی تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود ایک کمسن بچے کو گرنے سے بچاتے ہوئے سابق صدر جو بائیڈن پر طنزیہ جملہ کہا، جس پر تقریب قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھی۔ تقریب کے دوران بچے اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ نے لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی، سینڈرا اور بریڈ، کو ان کے دو کمسن بچوں سمیت ’ریڈ راک کیسینو ریزورٹ اینڈ اسپا‘ کے اسٹیج پر مدعو کیا۔ اس موقع پر وہ اپنی انتظامیہ کے  ’ٹرمپ اکاؤنٹس پروگرام‘ اور  ’ٹپس پر ٹیکس نہیں‘ پالیسی کی تشہیر کر رہے تھے۔

جیسے ہی سینڈرا نے حاضرین سے خطاب شروع کیا، ان کا ننھا بیٹا اچانک اسٹیج سے نیچے جانے کے لیے آگے بڑھا۔ ٹرمپ نے فوراً ہاتھ بڑھا کر بچے کو روک لیا اور ہنستے ہوئے کہا، ’میں نہیں چاہتا کہ یہ بائیڈن کی طرح اسٹیج سے گر جائے۔‘

صدر کے اس جملے پر تقریب میں موجود افراد قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھے۔

بعد ازاں سینڈرا نے ٹرمپ سے کہا،  ’جناب صدر! یہ آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہے۔ اس پر ‘ ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’جی، شکریہ، بہت شکریہ۔‘

ننھے بچے نے پہلے اپنی معصوم زبان میں کچھ الفاظ ادا کیے، جس کے بعد اس کی والدہ نے آہستگی سے اسے کہا، ’میرے ٹرمپ اکاؤنٹ کے لیے شکریہ ادا کرو۔‘

بچے نے پھر مائیکروفون پر صاف الفاظ میں کہا، ’میرے ٹرمپ اکاؤنٹ کے لیے شکریہ۔ اس ‘پر حاضرین نے زور دار تالیاں بجائیں، جبکہ ٹرمپ نے بھی مسکراتے ہوئے بچے کی حوصلہ افزائی کی اور تالیاں بجا کر کہا، ’شاباش، بہت اچھا۔‘

تقریب کے آغاز میں ٹرمپ نے خاندان کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ سینڈرا لاس ویگاس کے ایک کیسینو میں ویٹریس ہیں، جبکہ ان کے شوہر بریڈ لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پولیس افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق اس جوڑے کو ان کی انتظامیہ کی ٹیکس پالیسیوں سے فائدہ پہنچا ہے اور وہ اپنے دونوں بچوں کے لیے ٹرمپ اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں۔

خاندان کو اسٹیج پر خوش آمدید کہتے ہوئے امریکی صدر نے کہا، ’یہ ایک خوبصورت خاندان ہے۔‘

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود پانچ بچوں کے والد اور 11 پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے دادا / نانا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

راولپنڈی: لاپتا 6 سالہ بچی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، نالہ لئی میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع

ہفتوں تک خوف کی علامت بنا رہنے والا ‘دہشتگرد بندر’ بالآخر پکڑا گیا، اسکولز تاحال بند

’ججز آتے جاتے رہتے ہیں، انصاف ہمیشہ قائم رہنا چاہیے‘، جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس میں خراجِ تحسین

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟