پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی نئی دعوت دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر ڈوگر سے ملاقات میں صرف قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس اور یومِ آزادی کی تقریبات سے متعلق امور پر بات ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریب کے لیے تحریک انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی کے نام مانگے گئے تھے، اس کے علاوہ کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر طارق فضل چوہدری کی کسی سے مذاکرات پر بات ہوئی ہے تو انہیں اس کا علم نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ مذاکرات کی دعوتیں دیتے دیتے تھک چکے ہیں، اس لیے اب انہوں نے دعوت دینا بند کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بھی پارلیمنٹ کے فورم پر متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ جن اپوزیشن ارکان کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، انہی کی جانب سے اس کی بحالی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مسئلے کا حل مل بیٹھ کر بات کرنے میں ہے، صرف میڈیا میں بیانات دینے سے مذاکرات نہیں ہوتے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بظاہر تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب اس مقصد کے لیے کیا تھا کہ وہ مذاکرات کریں، لیکن لگتا ہے انہیں اس کی اجازت نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے پاس موجود عملہ واپس کر دیا جائے تو اسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر ان کے چیمبر میں آنا نہیں چاہتے تو کمیٹی روم میں ملاقات کر سکتے ہیں، وہ اپنا چیمبر بھی خالی کر دیں گے، تاہم اصل مسئلہ یہ ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان بھارت کو سخت ٹکر دے سکتا ہے، انگلینڈ سے مقابلہ سخت ہوگا: سمیع اللہ خان

’میں نے اپنی روح بیچ دی تھی‘، ایک کروڑ قرض نے معروف اداکارہ کو سی گریڈ فلموں میں کام پر مجبور کردیا

فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

راولپنڈی: لاپتا 6 سالہ بچی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، نالہ لئی میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟