اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، 17.04 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 17.04 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 31 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر (13 ملین ڈالر) کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت 17 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق 31 جولائی 2026 تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 47 کروڑ ڈالر رہے جن میں سے 5 ارب 43 کروڑ ڈالر کے ذخائر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ 31 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ ذخائر میں 13 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے: اسٹیٹ بینک کی توقعات کے برعکس جولائی میں مہنگائی 9.2 فیصد رہی

واضح رہے کہ اس سے ایک ہفتہ قبل، 24 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر (229 ملین ڈالر) کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موبائل اسپیکر پر اونچی آواز میں ویڈیوز اور کالز سننا، کیا یہ عوامی مقامات کا نیا معمول بنتا جا رہا ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 کے صدارتی انتخاب کے لیے جے ڈی وینس کی حمایت کا اشارہ دے دیا

ایشین گیمز ہاکی ڈرا، پاکستان پول ’بی‘ میں شامل، ملائیشیا اور چین سمیت سخت حریفوں کا سامنا

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

گوگل میپس میں نیا فیچر: اب ایپ آپ کے لیے کھانا بھی آرڈر کرے گی

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ