گوگل میپس میں نیا فیچر: اب ایپ آپ کے لیے کھانا بھی آرڈر کرے گی

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اپنے مقبول نیویگیشن پلیٹ فارم گوگل میپس میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی سے چلنے والا نیا فیچر مزید بہتر بنا دیا ہے جس کے ذریعے صارفین نہ صرف ہوٹل تلاش کر سکیں گے بلکہ اپنی ضرورت کے مطابق کھانا آرڈر کرنے، مقامی تقریبات دریافت کرنے اور سفر کی منصوبہ بندی بھی زیادہ آسانی سے کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس کی سیٹنگز اسکرین نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف

گوگل میپس کی سربراہ میریم ڈینیئل کے مطابق نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو گوگل میپس ایپ سے باہر گئے بغیر زیادہ سے زیادہ کام انجام دینے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آسک میپش‘ اب قدرتی زبان میں دی گئی ہدایات کو بہتر انداز میں سمجھ کر ذاتی نوعیت کی تجاویز پیش کرتا ہے۔

اپنی پسند کے مطابق ہوٹل اور مقامات کی تلاش

نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق ہوٹل تلاش کر سکیں گے مثلاً ایسا ہوٹل جو جم، ریستوران یا دیگر سہولیات کے پیدل فاصلے پر ہو یا جس کا ڈیزائن اور ماحول ان کی پسند کے مطابق ہو۔ اسی طرح مقامی تقریبات اور دلچسپی کے مقامات کی سفارشات بھی زیادہ ذاتی نوعیت کی ہوں گی۔

کاروباری معلومات بھی آسانی سے اپ ڈیٹ

گوگل نے کاروباری افراد کے لیے بھی نئی سہولت متعارف کرائی ہے۔ ’آسک میپس اورکنٹریبیوٹ ٹیب کے ذریعے دکان یا کاروبار سے متعلق معلومات گفتگو کے انداز میں اپ ڈیٹ کی جا سکیں گی۔ صارف جب اپنی دکان کی تصویر اپ لوڈ کرے گا تو گوگل میپس خودکار طور پر اوقات کار اور دیگر معلومات تجویز کرے گا جنہیں تصدیق کے بعد جمع کرایا جا سکے گا۔

اب گوگل میپس سے ہی کھانا آرڈر کریں

نئے فیچر کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ ’آسک میپس‘ صارف کی درخواست کے مطابق کھانا آرڈر کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیے: گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی

مصنوعی ذہانت صارف کی ترجیحات اور مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ریستوران تجویز کرے گی اور آرڈر کا عمل آسان بنائے گی۔

سفر کی منصوبہ بندی بھی زیادہ ذہین

گوگل کے مطابق آسک میپس اب صارف کی موجودہ مصروفیات، جیسے آئندہ پرواز، ڈنر ریزرویشن یا دیگر شیڈول کو بھی مدنظر رکھ کر تجاویز دے سکے گا تاکہ سفر اور روزمرہ منصوبہ بندی زیادہ مؤثر بن سکے۔

کن ممالک میں دستیاب ہوگا؟

کمپنی کے مطابق ریئل ٹائم ٹرانزٹ ٹریکر کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ’ریئل میپس‘ کو ابتدائی مرحلے میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، انڈونیشیا، جاپان، میکسیکو اور امریکا میں مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ سہولت مزید ممالک تک بھی پہنچائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سیٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سیٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی