وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 86 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔














