وفاقی حکومت نے 13 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 54 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔














