نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیرِ وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی حامی ہے، تاہم تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے اپنا غیر سیاسی رویہ ترک کرنا ہوگا۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملوں کے بعد آئین و قانون سیاسی سرگرمیوں کی حدود طے کرتا ہے، جبکہ ملک دشمن مواد باہر بھیجنے کی صورت میں قیدیوں کی ملاقاتوں پر نظر رکھنا ریاست کا حق ہے۔

مذاکرات کے لیے سیاسی رویہ اور آئینی حدود

رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ہمیشہ سیاسی دشمنیوں اور تلخیوں کو ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ ملانے کی بات کی ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جماعت پر ‘9 مئی’ کے سنگین الزامات عائد ہیں، جب ایک سیاسی ٹولے نے دفاعی ادارے پر براہِ راست حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری، احتجاج کرنے والے اپنے مقصد میں ناکام ہوگئے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے زور دیا کہ آئین و قانون جمہوریت میں سیاسی سرگرمیوں کی سہولت تو دیتا ہے لیکن ریاست پر حملے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا، اس لیے مذاکرات کا آغاز صرف اسی وقت ممکن ہے جب پی ٹی آئی سیاسی روئیے کا مظاہرہ کرے۔

قیدیوں کے حقوق اور جیل ملاقاتوں پر تحفظات

عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی جیل میں سہولیات اور ملاقاتوں کے حوالے سے سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی قیدی کو اس کے بنیادی حقوق میسر نہیں تو اسے قانون کے مطابق عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جیل ملاقاتوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسا مواد باہر نتشر کیا جائے جس سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچتا ہو، تو ایسی سرگرمیوں کی روک تھام اور نگرانی کرنا ریاست کا آئینی حق اور ذمہ داری بن جاتی ہے۔

مملکت میں نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کی تشکیل سے متعلق اٹھنے والے سوالات پر مشیرِ وزیراعظم نے حتمی موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے فی الوقت حکومت کی جانب سے کوئی باقاعدہ منصوبہ بندی یا تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔

نئے صوبوں کا معاملہ، محض بیانات اور غیر سنجیدہ تجاویز

نئے صوبوں کے قیام کی بحث پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ ‘بستی میں کوئی آگ نہیں لگی، محض آگ کا شور مچایا جا رہا ہے’۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 5 وفاقی وزرا نے بھی محض بیان بازی کے علاوہ کوئی باضابطہ منصوبہ یا دستاویز پیش نہیں کی۔

عبد العلیم خان کی جانب سے 32 صوبوں کی بات پر انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تحریری مسودے کے محض بیانات سے صوبے نہیں بنتے۔

مصطفیٰ کمال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا معاملہ محض کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے یا سندھ سے الگ کرنے تک محدود ہے۔

فی الوقت کوئی 20، کوئی 28، تو کوئی 29 صوبوں کی غیر واضح باتیں کر رہا ہے، لیکن جب تک تمام فریقین مل بیٹھ کر سنجیدہ مسودہ تیار نہیں کرتے، بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔

کابینہ، مقتدرہ اور ریفرنڈم کی حقیقت

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عام آدمی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے اور ن لیگ نے اس معاملے کو 2029 تک مؤخر کرنے کی کوئی رائے نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری، احتجاج کرنے والے اپنے مقصد میں ناکام ہوگئے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ عوام میں نئے صوبوں کا کوئی عمومی مطالبہ موجود نہیں، ماضی سے اب تک صرف ‘صوبہ ہزارہ’ کی بات ہی سننے میں آئی ہے۔

وفاقی کابینہ میں بھی اس حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی، لہذا وزرا کو چاہیے کہ اگر کوئی تجویز ہے تو اسے پہلے کابینہ کے سامنے لائیں۔

مقتدرہ کی سوچ کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ مقتدرہ نے ایسی کوئی بات کی ہے نہ ہی کوئی پیغام دیا ہے، اور اگر ان کی کوئی سوچ ہوئی تو وہ سب سے پہلے سیاسی قیادت اور کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔ ریفرنڈم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب یہ معاملہ کہیں زیرِ بحث ہی نہیں تو ریفرنڈم کون اور کیوں کرائے گا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی