یوم آزادی پریڈ میں بگھی کے استعمال پر آئی جی اور چیف کمشنر تنقید کی زد میں، محسن نقوی دفاع میں سامنے آگئے

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 14 اگست کی تقریب کے دوران بھگی استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والے اسلام آباد کے آئی جی پولیس اور چیف کمشنر کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں افسران اس معاملے میں قصوروار نہیں تھے۔

یومِ آزادی کی پریڈ اور تقریبات کے دوران دونوں اعلیٰ افسران کی جانب سے بھگی میں سوار ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وزیر داخلہ نے وضاحت جاری کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ جو کچھ ہوا وہ مناسب نہیں تھا، تاہم بھگی استعمال کرنے اور مہمان خصوصی اور ان کی عدم موجودگی میں پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ آئی جی یا چیف کمشنر کی غلطی نہیں تھی۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے باعث مہمان خصوصی اور انہیں تقریب میں پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

ان کے مطابق بھگی دراصل مہمان خصوصی کے لیے تیار کی گئی تھی، لیکن ناگزیر حالات کے باعث اسے دونوں افسران نے استعمال کیا۔

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ دونوں افسران نے ابتدا میں ان کی اور مہمان خصوصی کی عدم موجودگی میں تقریب شروع کرنے سے گریز کیا تھا، تاہم عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں پروگرام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ وہ ریکارڈ پر یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دونوں افسران نے پہلے پروگرام شروع کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن عوام کی سہولت کے لیے انہیں تقریب آگے بڑھانے کی خصوصی ہدایت دی گئی۔

محسن نقوی نے یوم آزادی کی تقریب کو کامیاب بنانے اور اسے جشن میں تبدیل کرنے پر اسلام آباد کے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کردی

مسلم لیگ ن نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹرویز دیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ٹیکسلا میں فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق، نوعمر بہن شدید زخمی

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو 6.4 ارب روپے دینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھ دی

پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، سفیر

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں