جامعہ ایسٹ اینگلیا کی ایک عالمی تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کی روزمرہ عادت سے دل کی بیماریوں سے موت کے خطرے میں ’39 فیصد’ جبکہ کسی بھی وجہ سے ہونے والی موت کے امکان میں ’24 فیصد’ تک نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔
4 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کے اعداد و شمار پر مبنی اس مطالعے نے ثابت کیا ہے کہ بنا جِم ممبرشپ کے روزمرہ زندگی میں کی جانے والی یہ معمولی جسمانی سرگرمی بھی انسان کو طویل اور صحت مند زندگی فراہم کر سکتی ہے۔
Climbing stairs linked to dramatically lower risk of dying from heart disease https://t.co/BjGd4nRRpe pic.twitter.com/DK5Ijfvt9a
— New York Post (@nypost) August 16, 2026
تحقیق کے دوران 35 سے 84 برس کے صحت مند اور دل کے عارضے میں مبتلا افراد کا اوسطاً 14 سال تک مشاہدہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہڈیاں مضبوط رکھنی ہیں تو صرف دودھ کافی نہیں، یہ غذائیں بھی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں
ماہرین نے دریافت کیا کہ جو لوگ باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر جیسے جان لیوا امراض کی شرح خاصی کم دیکھی گئی۔
‘یو ای اے’ کے نوروِچ میڈیکل اسکول کے محقق سوفی پیڈوک کے مطابق جتنی زیادہ سیڑھیاں چڑھی جائیں اتنے ہی زیادہ صحت کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، تاہم روزانہ صرف چھ فلائٹس (منزلیں) چڑھنا سب سے بہترین نتائج فراہم کر سکتا ہے۔
سیڑھیاں چڑھنا ایک انتہائی مؤثر ورزش ہے کیونکہ اس عمل میں جسم کو زمین کی کششِ ثقل کے خلاف کام کرنا پڑتا ہے۔
With new #exoskeleton legs, the grandma ditched the walking stick and climbed stairs effortlessly. pic.twitter.com/cz0ZsJHBms
— China Perspective (@China_Fact) November 9, 2025
یہ کم اثر والی سرگرمی ایک ہی وقت میں جسم کے متعدد پٹھوں کو متحرک کرتی ہے، جس سے دل کو طاقت ملتی ہے اور جسمانی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
وقت کی کمی یا جِم تک رسائی نہ رکھنے والے افراد کے لیے یہ بغیر کسی اخراجات کے گھر، دفتر یا کسی بھی عوامی مقام پر کی جانے والی بہترین سرگرمی ہے۔
مزید پڑھیں:صرف 5 منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کنٹرول اور دل کے مسائل کم کرسکتی ہے، تحقیق
دنیا بھر میں دل کے امراض موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں اور 1990 سے 2019 کے درمیان ان کے کیسز تقریباً دگنے ہو چکے ہیں۔
پروفیسر واسیلیوس واسیلیو کے مطابق دنیا بھر میں ایک چوتھائی سے زیادہ بالغ افراد لازمی جسمانی سرگرمیوں کا ہدف پورا نہیں کرتے۔ سست طرزِ زندگی، تمباکو نوشی، غیر متوازن غذا اور موٹاپا دل کی بیماریوں کی بنیادی وجہ ہیں۔
تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جوڑوں کے مسائل یا نقل و حرکت کی معذوری میں مبتلا افراد کو یہ ورزش اپنے معالج کے مشورے سے کرنی چاہیے۔














