صرف 5 منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کنٹرول اور دل کے مسائل کم کرسکتی ہے، تحقیق

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روزانہ صرف 5 منٹ کی ورزش بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور دل کے مسائل کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں جیسے سیڑھیاں چڑھنا یا سائیکل چلانا، کسی انسان کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی لاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہتوت کا دانہ صحت کا خزانہ : حیران کن فوائد کے لیے شہتوت کھائیں

یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) اور یونیورسٹی آف سڈنی  نے مشترکہ طور پر تحقیق کے لیے 14ہزار 761 ایسے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا،جنہوں نے ایکٹیویٹی ٹریکر پہن کر یہ جانچا کہ روزانہ کی نقل و حرکت بلڈ پریشر کو کیسے متاثر کرتی ہے۔

ایک دن کے دوران شرکا نے تقریباً 7 گھنٹے سونے، 10 گھنٹے بیٹھے، 3 گھنٹے کھڑے، ایک گھنٹہ آہستہ چلنے، ایک گھنٹہ تیز چلنے، اور تقریباً 16 منٹ ایسی سرگرمیوں میں گزارے جن سے ان کے دل کی دھڑکن بڑھی جیسے سائیکل چلانا یا دوڑنا۔

یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنا ہے تو بند گوبھی کھائیں

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ معمولات میں چھوٹی تبدیلیاں جیسے 10 منٹ کی تیز چہل قدمی کے بعد 11 منٹ بیٹھنے، یا زیادہ شدید سرگرمی کے بعد 13 منٹ کی نیند بھی بلڈ پریشر کم کرنے میں اہم کردار کرتی ہے، کچھ لوگوں نے 5 منٹ سائیکل بھی چلائی۔

یونیورسٹی کالج لندن سے وابستہ ڈاکٹر جوبلوجیٹ کے مطابق تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ورزش بلڈ پریشر کو کم کرنے  میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ’ورزش میں سیڑھیاں چڑھنے سے لے کر مختصر وقت کے لیے سائیکل چلانے جیسے معمولات بلڈ پریشر کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آلودگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات ہوئے؟ وفاقی آئینی عدالت نے وفاق اور صوبوں سے نئی رپورٹ طلب کرلی

فیفا نے ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں قابلِ استعمال پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی

’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

ناران میں سیاحوں کا غیر معمولی رش، کمرے نایاب، سیاح مہنگے اور غیر معیاری ٹین شیلٹرز میں رہنے پر مجبور

موت کے خدشات غلط ثابت، ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا گائیڈ محفوظ بازیاب

ویڈیو

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے