اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے عالمی چیمپیئن اسلام ماخاچیف نے یو ایف سی 330 کے مرکزی مقابلے میں آئرلینڈ کے ایان مچاڈو گیری کو متفقہ فیصلے سے شکست دے کراپنی ویلٹروائٹ بیلٹ کا کامیاب دفاع کر لیا ہے۔

اس شاندار فتح کے ساتھ ماخاچیف نے مسلسل 17 فتوحات حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہال آف فیمر اینڈرین سلوا کا 16 ویں فتوحات کا تاریخی ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے 25 منٹ کے اس معرکے میں فتح کے ساتھ روسی فائٹر کا مجموعی ریکارڈ (1-29) ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام ماخا چیف نے مقابلہ جیتنے کے بعد فلسطینی پرچم لہرا دیا

5 راؤنڈز پر مشتمل اس چیلنجنگ مقابلے میں اسلام ماخاچیف نے اپنی بہترین ریسلنگ، گراؤنڈ کنٹرول اور جارحانہ اسٹرائیکنگ سے حریف فائٹر کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

دوسرے راؤنڈ میں ماخاچیف کی جاندار ہیڈ کک نے گیری کو شدید مشکل میں ڈالا، تاہم آئرش فائٹر دفاعی مہارت کی بدولت مقابلے میں ڈٹے رہے۔

ججز نے (46-49، 46-49، 47-48) کے متفقہ فیصلے سے ماخاچیف کو فاتح قرار دیا۔ شکست کے بعد ایان گیری کا کہنا تھا کہ ’انہیں اسلام کا احترام ہے اور وہ بغیر کسی عذر کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں‘۔

میکنزی ڈرن (5-17) نے کینیڈا کی گلیئن روبرٹسن (9-17) کو متفقہ فیصلے سے ہرا کر پہلی بار اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کون سے ایتھلیٹس میڈلز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

کیلیفورنیا کے جیپ جیرالین ٹرنر (9-16) نے شاندار لیفٹ ہینڈ پنچ کے ذریعے برازیل کے کاوئی فرنانڈیز (3-11) کو محض ’39’ سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

ڈسٹن اسٹولٹزفس (8-17) نے دوسری ناکامی کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے منصور عبدالملک (1-2-9) کو دوسرے راؤنڈ میں ‘ریئر نیکڈ چوک’ کے ذریعے سبمٹ کرایا۔

مین کارڈ کے افتتاحی مقابلے میں ارجنٹائن کے اسٹیبان ربووکس (3-16) نے برازیل کے ’40’ سالہ تجربہ کار فائٹر ایڈسن باربوزا (15-24) کو دوسرے راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا۔

اس چوتھی مسلسل شکست کے بعد جذباتی ایڈسن باربوزا نے ’16’ سالہ یو ایف سی کیریئر کے بعد مکسڈ مارشل آرٹس سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

یو ایف سی کا اگلا ایونٹ آئندہ ہفتے کیلیفورنیا کے شہر سیکرامنٹو میں منعقد ہوگا جہاں اینتھنی ہرنینڈز اور برازیل کے گریگوری روڈریگز کے درمیان ‘5’ راؤنڈز کا مڈل ویٹ مقابلہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp