ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کو قتل کیا گیا؟

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 16 اگست کو انتقال کرگئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم موت کی وجہ یا کسی جرم میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی اچانک موت نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، جبکہ ان کی موت کے حالات کے بارے میں سوالات اٹھنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

امریکی میڈیا ادارے ٹی ایم زیڈ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے اتوار کو ہیڈن سے متعلق ایک واقعے پر کارروائی کی اور معاملے کی باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ہیڈن پنیٹیئر کے انتقال کی خبر ان کے والد اسکِپ پنیٹیئر نے جاری بیان میں دی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کو اپنی محبوب بیٹی کے المناک انتقال کی خبر انتہائی گہرے دکھ کے ساتھ شیئر کرنا پڑ رہی ہے۔ ان کے بقول ہیڈن ایک غیر معمولی شخصیت تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار لوگوں اور اسکرین پر انہیں دیکھنے والے لاکھوں مداحوں کے لیے محبت اور خوشیاں پھیلائیں۔

ہیڈن کے والد نے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ناقابلِ تصور نقصان سے نمٹنے کے لیے وقت چاہتے ہیں۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کی موت کس طرح ہوئی یا اس میں کسی مجرمانہ کارروائی کا شبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے معروف امریکی گلوکار کا قتل، 30 سال بعد لاس ویگاس میں باقاعدہ مقدمے کا آغاز

ہیڈن پنیٹیئر نے 2000 میں بطور چائلڈ اسٹار اداکاری کا آغاز کیا اور بعد ازاں ریممبر دی ٹائٹنز، اسکریم اور ریزنگ ہیلن سمیت متعدد فلموں اور ٹی وی منصوبوں میں کام کیا۔ انہیں اصل شہرت سائنس فکشن ڈرامہ ہیروز میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد ملی، جس نے انہیں عالمی سطح پر نمایاں شناخت دلائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp