شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ایک اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسلام آباد پہنچنے پر شامی وزیر خارجہ کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (مڈل ایسٹ) نے معزز مہمان کا پرتباک استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی استواری، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp