سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص کو مبینہ طور پر سڑک پر دوسرے شہری پر بیس بال بیٹ سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ متاثرہ شخص کی کم سن بیٹی بھی موقع پر موجود دکھائی دیتی ہے۔
وائرل کلپ میں ایک شخص مبینہ طور پر بیس بال بیٹ سے شہری پر متعدد وار کرتا ہے، ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک باپ کو اس کی کم سن بیٹی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانا نہ صرف انتہائی افسوسناک بلکہ انسانیت کے منافی عمل ہے۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے مبینہ حملہ آور کو ’ویگو کلچر‘ سے جوڑتے ہوئے سڑکوں پر طاقت، رعب اور مبینہ جارحانہ رویے کے رجحان پر بھی شدید تنقید کی ہے۔
امتیاز گل لکھتے ہیں کہ یہ لوگ جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔
Worse than animals https://t.co/nuHjE5zkdt
— Imtiaz Gul (@ImtiazGul60) August 20, 2026
صارفین نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ دار شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
Police must take action against this stupidity and crime https://t.co/6J9Y63x7hJ
— Sajjad Kaswani (@sajjadkaswani) August 20, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ انتہا ہو چکی ہے۔ ایسے واقعات اب عام ہوتے جا رہے ہیں جہاں خود کو بااثر سمجھنے والے افراد گاڑی سے اترتے ہیں اور معمولی بات پر کسی بھی شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیتے ہیں۔ کبھی اعتراض ہوتا ہے کہ ’تمہاری گاڑی میرے سامنے کیسے آگئی؟‘ اور کبھی یہ کہ ’تمہاری موٹر سائیکل مجھ سے پہلے کیوں گزر گئی؟‘
جانور !!
انتہا ہو گئی ہے۔ ایسے بہت کیسز عام ہو گئے ہیں کہ کوئی لاٹ صاحب کی اولاد گاڑی سے اترتا ہے اور کسی کی بھی درگت بنا دیتا ہے تمہاری گاڑی میرے سامنے کیسے آئی، یا تمہاری موٹر مجھ سے پہلے کیوں گزری۔ https://t.co/6x1MywzW6W— Marion 🦢 (@ProvinceOfKHI) August 19, 2026














