شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، پاکستان کیجانب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ

شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک