ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی 2026 کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج جاری، قبل از ٹیکس منافع 8.26 ارب روپے

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی۔

بینک نے 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران شاندار مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8.26 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع اور 5.78 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں قبل از ٹیکس منافع میں 2.27 گنا اضافہ ظاہر کرتا ہے، جبکہ اس دوران فی شیئر آمدن 9.61 روپے رہی۔

مزید پڑھیں: کیا ایزی پیسہ نے خاموشی سے سروس چارجز بڑھا دیے ہیں؟

بینک کی مالی کارکردگی میں بہتری اس کے بنیادی کاروباری شعبوں میں مسلسل ترقی، صارفین کی تعداد میں اضافے، لین دین کے حجم میں اضافے اور افرادی قوت، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت میں مسلسل سرمایہ کاری کے باعث ممکن ہوئی۔

بینک کی مجموعی آمدن میں سالانہ بنیادوں پر 30.50 فیصد اضافہ ہوا، جو قرضہ جاتی اور فیس پر مبنی آمدن، دونوں میں مضبوط پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

خالص مارک اپ آمدن میں 32.46 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ قرضہ جات کے پورٹ فولیو اور ٹریژری سرمایہ کاری میں توسیع تھی، جبکہ صارفین کے ڈپازٹس میں نمایاں اضافے نے بھی اس نمو کو تقویت دی۔

اسی طرح فیس پر مبنی آمدن میں 28.34 فیصد اضافہ ہوا، جس میں ادائیگیوں کی خدمات، کلیکشنز، ڈسبرسمنٹس اور انشورنس مصنوعات سے حاصل ہونے والی بڑھتی ہوئی آمدن نے اہم کردار ادا کیا۔

بینک کے آپریٹنگ اخراجات بڑھ کر 21.08 ارب روپے ہوچکے ہیں، کیونکہ بینک نے اسٹریٹجک ترقی کے مختلف اقدامات میں سرمایہ کاری جاری رکھی۔

ان اقدامات میں صارفین کے حصول کی مہم، مرچنٹ ایکو سسٹم کی توسیع اور ڈیجیٹل قرضہ جات کے حجم میں اضافے سے متعلق معاون اخراجات شامل ہیں۔

30 جون 2026 تک بینک کے مجموعی اثاثوں کا حجم 232.58 ارب روپے رہا۔ صارفین کے ڈپازٹس میں سالانہ بنیادوں پر 67.37 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 158.58 ارب روپے ہوگئے۔

بینک نے ڈپازٹس کا مضبوط مکس برقرار رکھا، جس میں CASA تناسب 97.46 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ تناسب 79.95 فیصد رہا۔

بینک کے مجموعی قرضہ جات 31.11 ارب روپے تک پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں ایڈوانسز ٹو ڈپازٹس کا تناسب 18.63 فیصد رہا۔

اثاثوں کا معیار بھی مستحکم رہا، جبکہ 90 دن سے زائد واجب الادا نان پرفارمنگ قرضہ جات 3.10 فیصد اور ان کی کوریج کا تناسب 159.63 فیصد رہا۔

بینک نے اپنی مضبوط سرمایہ جاتی پوزیشن برقرار رکھی اور کیپیٹل ایڈیکویسی ریشو 23.75 فیصد رپورٹ کیا، جو ریگولیٹری تقاضے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

مضبوط مالیاتی پروفائل، مستحکم اثاثہ جاتی معیار اور مضبوط کیپیٹلائزیشن کے اعتراف میں PACRA نے یکم جولائی 2026 کو بینک کی لانگ ٹرم اینٹیٹی ریٹنگ اپ گریڈ کرکے -AA کردی، جبکہ شارٹ ٹرم ریٹنگ A1 برقرار رکھی۔

ایزی پیسہ جدید اور صارف مرکز مالیاتی حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے: جہانزیب خان

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان نے مالیاتی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران مضبوط منافع بخش کارکردگی کاروباری ماڈل کی مضبوطی، لاکھوں صارفین کے ادارے پر اعتماد اور پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ایک نمایاں ڈیجیٹل بینک کی حیثیت سے ایزی پیسہ جدید اور صارف مرکز مالیاتی حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جو لوگوں اور کاروباری اداروں کی زندگیوں کو آسان بنانے اور انہیں بااختیار بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

جہانزیب خان نے کہا کہ وہ اپنے صارفین، شراکت داروں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت پاکستان کی رہنمائی اور مسلسل تعاون کے لیے شکر گزار ہیں، جبکہ پاکستان کو مزید جامع اور ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی جانب لے جانے کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف فنانشل آفیسر امین سکھیانی نے کہا کہ مضبوط کارکردگی صارفین کی خدمت، ڈیجیٹل جدت اور بڑھتے ہوئے مرچنٹ ایکو سسٹم پر مسلسل توجہ کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک اسلامی بینکاری اور فارن ایکسچینج مصنوعات کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے BNPL (Buy Now, Pay Later) اور کریڈٹ کارڈز جیسی سہولیات میں بھی توسیع کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور آسان، جامع مالیاتی خدمات تک رسائی کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

60 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین

60 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ ایزی پیسہ ملک کا پہلا ڈیجیٹل بینک ہے جس نے باقاعدہ کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: ایزی پیسہ اور کنور فوڈ برانڈ میں اشتراک، صارفین کے لیے نئی سہولت اور انعامات کا اعلان

بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مالیاتی شمولیت کے ذریعے جامع معاشی ترقی کے وژن سے ہم آہنگ رہتے ہوئے ادائیگیوں، قرضہ جات، ترسیلات زر، انشورنس اور ڈیجیٹل لائف اسٹائل سروسز سمیت مختلف شعبوں میں اپنی مصنوعات اور خدمات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

بینک کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو تیز کرنا اور ملک بھر میں رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی کو وسعت دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرنے کی تجویز

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم، عالمی کرنسی اور تیل کی مارکیٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار