ملکی مبادلہ مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معموی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ایک پیسے کے معمولی اضافے کے بعد 277.55 روپے پر بند ہوا۔ اس سے قبل جمعے کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277.56 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکی خزانے کی جانب سے طویل المدتی بانڈز کی خریداری کے وعدے کے باعث عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مسلسل دباؤ کا شکار رہا اور کئی ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔
عالمی کرنسیوں کی صورتحال
کینیڈا اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کی ناکامی اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کینیڈین ڈالر کی قدر میں 0.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔
یورو 1.1685 ڈالر کی مضبوط سطح پر برقرار رہا جبکہ جاپانی ین فی ڈالر 159 کی سطح پر رہا۔
مزید پڑھیے: پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، امریکی ڈالر دباؤ کا شکار
آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر بالترتیب 0.7171 اور 0.5979 کی 3 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ کرتے رہے۔
بٹ کوائن اور سونا
بٹ کوائن کے مقابلے میں ڈالر کو ساڑھے 3 سال کی سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سونے کی قیمتوں کے مقابلے میں بھی ڈالر نیچے آیا۔
تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی توقع: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کیا ہیں؟
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.62 فیصد کمی کے بعد 85.65 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ برینٹ کروڈ (بین الاقوامی معیار) 1.38 فیصد کمی کے بعد 93.09 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔













