ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی توقع: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کیا ہیں؟

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی جانب سے ایران پر کی جانے والی اب تک کی سب سے سخت ترین اقتصادی پابندیوں کے باضابطہ اعلان سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو پھر ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا سخت ردعمل

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.62 فیصد کمی کے بعد 85.65 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ برینٹ کروڈ (بین الاقوامی معیار) 1.38 فیصد کمی کے بعد 93.09 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

امریکی اعلان اور سخت کارروائی کی دھمکی

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا اور سخت پیکج پیش کیا جا رہا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے اسے کسی بھی حریف کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اقدام قرار دیا ہے۔

امریکا کا مقصد ان سخت ترین پابندیوں کے ذریعے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچانا اور عالمی برادری کو تہران سے تجارتی تعلقات ختم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

مزید پڑھیے: ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

یہ پیشرفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ایران کو غیر معمولی معاشی تنہائی اور کرشنگ اقتصادی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

ایران کا مؤقف

دوسری جانب ایران نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تہران کے پاس دشمن کی معاشی جنگ سے نمٹنے کے تمام طریقے موجود ہیں اور وہ دیگر ممالک کے ساتھ آسانی سے اپنے تجارتی تعلقات قائم رکھ سکتا ہے۔

ماہرین کا تجزیہ

کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کے تجزیہ کاروں کے مطابق سنہ 2026 کے دوسرے نصف میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا۔

بینک کا اندازہ ہے کہ اس عرصے میں برینٹ کروڈ کی قیمت 70 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا کے ساتھ ریاست جیسا سلوک ختم، اب 50 فیصد ٹیرف لگے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے تیل کی فراہمی معمول کے مطابق بحال رہتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اینتھروپک کا ایک کھرب ڈالر تک کی تاریخ ساز حصص فروخت کا منصوبہ، اسپیس ایکس کا ریکارڈ توڑنے کی تیاری

ایپل میں ٹم کک کا 15 سالہ دور اختتام پذیر، جان ٹرنَس نئے سربراہ مقرر

وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار