پاکستان میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو کا قیام: پٹرولیم ڈویژن نے امکانات کا جائزہ شروع کر دیا

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے ملک کی توانائی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ممکنہ عالمی بحرانوں سے نپٹنے کے لیے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو  کے قیام کا امکاناتی جائزہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم ‘ووڈ میکنزی کو مسابقتی عمل کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم قیمتیں روز تبدیل کرنا پڑتی ہیں، علی پرویز ملک

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ووڈ میکنزی کی ٹیم اور اٹک ریفائنری، پی آئی ڈی ای، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے اہم نکات اور حکومتی حکمت عملی

توانائی کی سیکیورٹی اور قومی سلامتی: وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے واضح کیا کہ توانائی کا تحفظ براہ راست قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔ آبنائے ہرمز میں حالیہ تناؤ اور عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں نے ملک میں پیٹرولیم ذخائر کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت کو مزید واضح کر دیا ہے۔

عالمی آئل کمپنیوں کے لیے بونڈڈ اسکیم

وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پہلے ہی بین الاقوامی آئل کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے خرچ پر بونڈڈ اسٹوریج قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ مقامی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ برآمد بھی کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: ترکیہ کی پیٹرولیم کمپنی جلد پاکستان کی سمندری حدود میں کھدائی شروع کرے گی، علی پرویز ملک

امکاناتی جائزے کا دائرہ کار: ووڈ میکنزی کی یہ مطالعہ رپورٹ اسٹریٹجک ذخائر کی تکنیکی، مالیاتی، قانونی اور آپریشنل صلاحیت کا جائزہ لے گی۔ اس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل، مختصر، درمیانی اور طویل المدتی آپشنز اور موجودہ انفراسٹرکچر کے استعمال کا احاطہ کیا جائے گا۔

مرحلہ وار ترقی اور اسٹیئرنگ کمیٹی

وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ اداروں کو مقررہ وقت میں ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اعلان کیا کہ منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم قیمتیں روز تبدیل کرنا پڑتی ہیں، علی پرویز ملک

ووڈ میکنزی کے نمائندوں کے مطابق عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر پاکستان کے لیے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو پر کام شروع کرنے کا یہ بہترین وقت ہے اور یہ مطالعہ پاکستان کی مخصوص ضروریات کو مد نظر رکھ کر ایک عملی حل فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

چین میں ٹیسلا سمیت 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں واپس بلا لی گئیں، وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، زراعت، توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟