عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم قیمتیں روز تبدیل کرنا پڑتی ہیں، علی پرویز ملک

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ان پر روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کرنے پر تنقید کی جاتی ہے، تاہم عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں اور وزارت صرف اس پر عملدرآمد کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر کی ملاقات، پیٹرولیم شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ

پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ گیس کی قیمت میں اضافہ کیے بغیر، پاور سیکٹر کی طلب میں کمی کے باوجود گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ناقدین کہتے ہیں کہ میں روز قیمتیں تبدیل کرتا ہوں، حالانکہ قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے۔ فیول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں اور وہ صرف عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر عملدرآمد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف دیا گیا، جبکہ حکومت کی کوششوں سے ریفائنری نے بھی تعاون کیا، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی قیمت کم ہوئی۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے جلد معاہدہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، وزیراعظم

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟