اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 17.10 ارب ڈالر ہو گیا

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 21 اگست تک مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 17.10 ارب ڈالر (17,098.5 ملین ڈالر) کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز ملکی معیشت کا مضبوط سہارا بن گئے، ریکارڈ زرمبادلہ کما لیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 22.59 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر

کمرشل بینکوں کے پاس موجود نیٹ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.49 ارب ڈالر رہا۔

مزید پڑھیے: معاشی اصلاحات رنگ لے آئیں، ملک پر قرضوں کا بوجھ کم، زرمبادلہ کے ذخائر، مالی نظم و ضبط میں نمایاں بہتری

مرکزی بینک نے ذخائر میں اس معمولی اضافے کی کوئی مخصوص وجہ ظاہر نہیں کی ہے۔ اس سے قبل پچھلے ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 17.08 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ