فری لانسرز ملکی معیشت کا مضبوط سہارا بن گئے، ریکارڈ زرمبادلہ کما لیا

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فری لانسرز کا نیا ریکارڈ، پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ کما لیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران فری لانسرز نے مجموعی طور پر ایک ارب 76 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں فری لانسنگ سے حاصل ہونے والی برآمدی آمدن میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صرف جون 2026 کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔ سالانہ بنیادوں پر جون میں فری لانسرز کی آمدن میں 69 فیصد اضافہ ہوا۔

اس سے قبل مالی سال 25-2024 میں فری لانسرز نے 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدی آمدن حاصل کی تھی، جبکہ مالی سال 24-2023 میں یہ رقم 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح مالی سال 23-2022 کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی نئی اصلاحات، فری لانسرز کے لیے کتنی بڑی سہولت ہے؟

مسلسل بڑھتی ہوئی آمدن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں فری لانسنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ملکی زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا