نیپال میں تباہ کن سیلاب کے دوران بہہ جانے والی ایک بینک سیف ملنے کے بعد پولیس نے اسے توڑ کر رقم نکالنے کے الزام میں 29 افراد کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی یہ سیف راسووا کے بھوٹیکوشی علاقے سے بہتی ہوئی دھادنگ کے گالچھھی دیہی میونسپلٹی کے قریب دریائے تریشولی سے ملی۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ مقامی افراد نے سیف توڑ کر اس میں موجود رقم نکال لی ہے، جس کے بعد پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں۔
ابتدائی تلاشی کے دوران 29 افراد کے قبضے سے 92 لاکھ 68 ہزار 505 نیپالی روپے برآمد ہوئے، جو پاکستانی قریباً 57 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ زیرحراست افراد کی عمریں 19 سے 49 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس رقم کے اصل مالک اور واقعے میں مزید افراد کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
🇳🇵 2 men have been arrested after viral video showed them allegedly stealing a gold earring from the body of a victim swept away in Nepal’s catastrophic floods.
Police identified the suspects as Madan Gurung, 25, and Umesh Chaudhary, 38, after reviewing the footage, which shows…
— NewsForce (@Newsforce) August 27, 2026
سیلاب کے بعد لوٹ مار کا ایک اور افسوسناک واقعہ بھی سامنے آیا، جہاں دریائے ناراینی میں بہہ جانے والی ایک خاتون کی لاش سے سونے کی بالیاں اتارنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔
مزید پڑھیں:نیپال، تبت میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 469 تک پہنچ گئیں، مزید سیلاب کا خدشہ
دوسری جانب نیپال کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی اتھارٹی نے سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں اور لاپتا افراد کے اعدادوشمار میں اضافہ کردیا ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 626 افراد ہلاک اور 2 ہزار 426 لاپتا ہیں، جبکہ تلاش اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔














