نیپال کے سیلاب سے متاثرہ ضلع راسوا میں امدادی کارکنوں نے 6 سالہ بچی کو 3 روز تک سیلابی ملبے تلے دبے رہنے کے بعد زندہ نکال لیا۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر محمد سلمان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کو راسوا کے علاقے سے ملبے تلے سے نکالا گیا، جس کے بعد اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر ہفتے کی سہ پہر بچی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو منتقل کیا گیا۔
NEPAL FLOOD: 6-YEAR-OLD GIRL RESCUED ALIVE AFTER 3 DAYS
An extraordinary rescue in Timure, Rasuwa: On the third day after the devastating flood and landslide, an Armed Police Force team rescued a 6-year-old girl alive after she was buried under the soil. pic.twitter.com/AkqMcRWtlU
— Subodh Kumar (@kumarsubodh_) August 29, 2026
بچی اس وقت کھٹمنڈو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اسے خصوصی طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:نیپال میں سیلاب: امدادی کارروائیاں جاری، تعمیرِ نو کے لیے 5 ارب ڈالر درکار
نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔













