ڈاکٹر محمد سلمان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اتوار 30 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پمز کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے کے واقعے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد ڈاکٹر محمد سلمان کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:پمز سانحہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو بچانے کی کوششوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران اسکندر سمیت دیگر متعلقہ افسران کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے سانحے کے ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ انتظامی غفلت اور حفاظتی انتظامات میں خامیوں کی بھی نشاندہی کی۔ رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پمز کی انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

ڈاکٹر محمد سلمان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کو بھی انہی انتظامی اقدامات کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp