فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

اتوار 30 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعلقات کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔

دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں بھی تعاون موجود ہے، جبکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان رابطے اور تعاون بھی جاری رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp