نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزنکوف سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔
ملاقات یکم ستمبر 2026 کو بشکیک میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔














