پمز اسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن سینٹر کا آغاز کیا جائےگا، مصطفیٰ کمال

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز اسپتال پر مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن سینٹر کا آغاز کیا جائےگا۔

وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال کا دورہ کیا، جہاں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپتالوں کے سربراہان، ایڈیشنل سیکریٹری صحت، جوائنٹ سیکریٹری اسپتال، ڈی جی ہیلتھ اور ڈی ایچ او اسلام آباد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت: ذمہ دار افسران کے خلاف فوجداری مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کی پیشرفت اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پمز اسپتال میں کولنگ سسٹم کو یقینی بنانے کے لیے ایچ ویک کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ چلڈرن اسپتال میں کولنگ سسٹم کو یقینی بنانے کے لیے ایچ ویک کے نظام کو ایمرجنسی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ پمز اسپتال پر مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن سینٹر کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر صحت نے سی آئی او ہیلتھ کارڈ کو پمز پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کے تحت اسلام آباد میں پینل پر موجود 15 اسپتالوں میں شہریوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہری وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کے تحت پینل اسپتالوں سے مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پمز آتشزدگی: 1122 پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی 6 منٹ میں اسپتال کیسے پہنچی؟

وزیر صحت نے ہدایت کی کہ وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کے پینل پر موجود 15 اسپتالوں سے علاج کی مفت سہولت حاصل کرنے کے لیے بھرپور آگاہی دی جائے۔

بعد ازاں وزیر صحت نے نیو ایمرجنسی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور نیو ایمرجنسی کو ہنگامی بنیادوں پر آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی معیشت اور ٹیکنالوجی کا مستقبل، اسلام آباد میں 9ویں لیڈرز بزنس سمٹ کی تیاریاں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

محسن نقوی کا سادہ انداز، یو اے ای سے پاکستان واپسی پر عام مسافروں کے درمیان اکانومی کلاس میں سفر

امریکا کا خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف، روس اور چین برہم

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی دن دہاڑے بڑی واردات، بینک لوٹ کر فرار ہوگئے

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘