جاپان کا اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں ٹی بی اسکریننگ منصوبے کے لیے بھاری گرانٹ کا اعلان

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت جاپان نے گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پروجیکٹس (جی جی پی) گرانٹ اسسٹنس پروگرام کے تحت ڈوپسی فاؤنڈیشن کو اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں تپ دق کی اسکریننگ کے لیے آلات اور گاڑی کی خریداری کے لیے 21 ملین ین (قریباً ایک لاکھ 42 ہزار 500 امریکی ڈالر) کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گرانٹ کے معاہدے پر یکم ستمبر 2026 کو پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر اکامٹسو شیوچی اور ڈوپسی فاؤنڈیشن کے نمائندے کے درمیان دستخط کیے گئے۔

ڈوپسی فاؤنڈیشن پچھلے کئی سالوں سے پاکستان میں پسماندہ کمیونٹیز کی صحت کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔

اس گرانٹ کے ذریعے ڈوپسی فاؤنڈیشن اسلام آباد، راولپنڈی اور ضلع چکوال میں مکمل طور پر لیس موبائل ہیلتھ یونٹ تعینات کرے گی۔ یہ یونٹ پسماندہ آبادیوں کو ڈیجیٹل چیسٹ ریڈیوگرافی، ٹی بی اسکریننگ، خاندانی منصوبہ بندی کی مشاورت اور بنیادی صحت کی معاونت فراہم کرے گی، جن میں روزانہ اجرت کمانے والے، خواتین اور ایسے خاندان شامل ہیں جنہیں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ اس منصوبے سے یہ افراد مستفید ہوں گے۔

ٹویوٹا سوشو کارپوریشن نے فیوجی فلم کے ساتھ مل کر ٹی بی اسکریننگ کے لیے ایک کمپیکٹ ایکسرے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس کے پائیدار آپریشن کے لیے مقامی دیکھ بھال کے نظام کے ساتھ خصوصی طور پر لیس لینڈ کروزر کی فراہمی میں تعاون کیا ہے۔

ٹویوٹا سوشو اور فیوجی فلم آلات کے موثر اور پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی تربیت میں بھی معاونت کریں گے۔

اس منصوبے سے توقع ہے کہ سالانہ 20 ہزار افراد کو اعلیٰ معیار کی طبی اسکریننگ فراہم کی جائے گی، جس سے متعدی بیماریوں کے اثرات اور مقامی گھرانوں پر صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے گا۔

جاپان کے سفیر اکامٹسو شیوچی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی سلامتی کا آغاز ہر فرد کی زندگی کے تحفظ سے ہوتا ہے، جو جاپان کے ترقیاتی تعاون کا ایک بنیادی اصول ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جلد تشخیص اور بنیادی صحت کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانا زندگیوں کو بچانے اور خاندانوں کو خطرے سے باہر نکالنے سے براہ راست منسلک ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت جاپان پاکستان کے ایک مستحکم دوست کے طور پر پاکستان میں انسانی سلامتی کو آگے بڑھانے کے لیے گرانٹ امداد کے ذریعے قابل مقامی این جی اوز کی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ یہ منصوبہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی معیشت اور ٹیکنالوجی کا مستقبل، اسلام آباد میں 9ویں لیڈرز بزنس سمٹ کی تیاریاں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

محسن نقوی کا سادہ انداز، یو اے ای سے پاکستان واپسی پر عام مسافروں کے درمیان اکانومی کلاس میں سفر

امریکا کا خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف، روس اور چین برہم

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی دن دہاڑے بڑی واردات، بینک لوٹ کر فرار ہوگئے

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘