وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 8 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 370 روپے 92 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔














