ایران نے جوابی کارروائی کی تو مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے کسی بھی جوابی کارروائی کی صورت میں اسے مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکی حملے بڑے اور طاقتور ہیں اور یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی ایران کی مبینہ کوشش اور اردن میں امریکی فوجی اڈے پر 8 میزائل داغے جانے کے جواب میں کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز میں موجود بارودی سرنگیں مکمل طور پر ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ اردن میں امریکی فوجی اڈے کی جانب داغے گئے 8 میزائل بھی امریکی اور اردنی دفاعی نظام نے مار گرائے۔ اردن کی فوج نے بھی 8 میزائلوں کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد روکنے کی تصدیق کی ہے۔

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر تہران نے امریکی کارروائی کے جواب میں کوئی قدم اٹھایا تو امریکا ایران کو بہت زیادہ سخت اور بڑے پیمانے پر نشانہ بنائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہاکہ یہ ممکنہ حملہ سب سے بڑا حملہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے بھی بڑی کارروائی ابھی باقی ہے، جس کے بعد ایران کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ایک ماہ کی نسبتاً خاموشی کے بعد دوبارہ براہ راست فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی راکٹ لانچرز اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے جواب میں اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کی جانب میزائل داغے۔

امریکی کارروائی اور ٹرمپ کی تازہ دھمکیوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی سطح پر بھی اہمیت اختیار کرگئی ہے کیونکہ یہ عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم سمندری راستہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

انگلش کپتان ہیری کین فٹ بال کے بہترین کھلاڑی قرار، بیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں