تنہا زندگی گزارنے سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں، ریسرچرز کو نئے حقائق کا کیسے پتہ چلا؟

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کی ’اینڈوکرائن سوسائٹی‘ کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی  تحقیقتی رپورٹ کے مطابق سماجی تنہائی ہڈیوں کی صحت پر نقصان دہ اثر ڈال سکتی ہے۔

سماجی تنہائی نفسیاتی تناؤ کی ایک قوی شکل ہے، یہ خاص طور پر بوڑھوں حتیٰ کہ بالغوں میں صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تنہائی ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بھی بنتی ہے۔

مینی ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ ان اسکاربورو کی اہم محقق ریبیکا ماؤنٹین کا کہنا ہے تنہائی لوگوں میں صحت کی بہت سی حالتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے، دماغی صحت کی خرابی بھی اس میں شامل ہے۔

ماؤنٹین کے مطابق طبی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ نفسیاتی تناؤ اور دماغی صحت کی خرابیاں ہڈیوں کے فریکچر کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس طرح تنہائی بوڑھوں اور بالغوں میں ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔

نئی تحقیق میں محققین نے بالغ چوہوں کو سماجی تنہائی کے مرحلہ سے گزارا، ایک چوہے کو ایک پنجرے میں قید تنہائی سے گزارا، دوسری طرف ایک پنجرے میں 4 چوہوں کو 4 ہفتوں تک قید کیا گیا۔ جب ان چوہوں کو آزاد کیا گیا تو قید تنہائی والے چوہوں کی ہڈیاں کمزور پائی گئیں، تنہا رکھے گئے نر چوہوں کی ہڈیوں کی معدنی کثافت میں کمی پائی گئی تاہم  مادہ چوہوں میں یہ تبدیلی نہیں پائی گئی۔

 اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سماجی تنہائی کا نر چوہوں کی ہڈی پر ڈرامائی طور پر منفی اثر پڑتا ہے لیکن یہ مختلف میکانزم کے ذریعے یا مادہ چوہوں میں مختلف ٹائم فریم میں کام کر سکتا ہے۔

انسانی ڈیٹاسیٹس میں سماجی تنہائی کے اثرات کو تلاش کرنے کے علاوہ یہ تحقیقاتی ٹیم  چھان بین کرے گی کہ کس طرح سماجی تنہائی ہڈیوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے