’50 کروڑ تمہارے، 50 کروڑ میرے‘، لیک آڈیو میں جنید اکبر کا شاہ فرمان پر بڑا الزام

جمعہ 4 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیک ہونے والی ایک آڈیو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر خان سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملاکنڈ کے لیے سب سے کم فنڈز مختص کیے گئے۔

آڈیو میں جنید اکبر خان سے منسوب گفتگو کے مطابق وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا، نہ کسی کے تبادلے یا تعیناتی کے لیے سفارش کی اور نہ ہی اپنے رشتہ داروں کے لیے کسی سے کچھ طلب کیا۔

آڈیو میں وہ شاہ فرمان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’شاہ فرمان جیسے پست کردار کے لوگ ہی ایسے کام کرتے ہیں۔‘‘ ان کے مطابق شاہ فرمان نے اپنے بھائی کو ٹکٹ دیا جبکہ وہ اپنے اخراجات بھی ایک ٹھیکیدار سے چلوایا کرتے تھے۔

لیک ہونے والی آڈیو میں جنید اکبر خان سے منسوب گفتگو کے مطابق شاہ فرمان نے شکیل خان کو فون کرکے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ’فلاں شخص سے ایک ارب روپے لوں گا، 50 کروڑ تمہارے اور 50 کروڑ میرے ہوں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں:آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، فرد جرم کی کارروائی مؤخر

جنید اکبر خان سے منسوب گفتگو میں مزید کہا گیا، ’یہ ایسے ہی پست کردار لوگوں کا کام ہے۔ میں کمائی نہیں کرتا، مجھے کسی سے مانگنا نہیں آتا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp