امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ننھے بلی کے بچے نے ایسا حیران کن سفر کیا کہ اسے دیکھ کر گاڑی کا مالک بھی دنگ رہ گیا۔ نومولود بلی کا بچہ تقریباً 76 میل کا سفر گاڑی کے انجن والے حصے میں چھپ کر طے کرتا رہا اور منزل پر پہنچنے کے بعد اسے بحفاظت نکال لیا گیا۔
یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل (UPI) کے مطابق ٹیکساس کے شہر کیروِل میں پیٹرسن ہیلتھ کا ایک ملازم جب کام پر پہنچا تو اسے گاڑی کے انجن کے اندر سے بلی کے بچے کی موجودگی کا پتا چلا۔ امکان ظاہر کیا گیا کہ بلی کا بچہ راکسپرنگز سے کیروِل تک تقریباً 76 میل کے سفر کے دوران گاڑی کے انجن میں چھپ گیا تھا۔
Watch: Kitten stows away in engine compartment for nearly 80-mile drive #UPI https://t.co/1MuCrmVVdd
— #TuckFrump (@realTuckFrumper) September 3, 2026
اطلاع ملنے پر کیروِل اینیمل کنٹرول کا ایک افسر اور جانوروں کے بچاؤ کی تنظیم ’کیروِل پیٹس الائیو‘ کے اہلکار موقع پر پہنچے۔ بلی کے بچے کو نکالنے کے لیے اسپتال کے عملے کو گاڑی کی اگلی گرِل تک ہٹانا پڑی، جس کے بعد اسے احتیاط سے باہر نکالا گیا۔
معائنے کے بعد بلی کا بچہ محفوظ قرار دیا گیا اور اسے جانوروں کے تحفظ کے کارکنوں کی نگہداشت میں دے دیا گیا۔ ’کیروِل پیٹس الائیو‘ نے بتایا کہ غیر متوقع اور طویل روڈ ٹرپ کے بعد اب ننھا مہمان محفوظ، گرم جگہ پر آرام کر رہا ہے اور اسے پیٹ بھر کر کھانا بھی مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انسان اور جنگلی حیات کا تصادم سنگین، 8 ماہ میں 50 افراد اور 45 سے زائد شیر ہلاک
یوں ایک معمول کا 76 میل کا سفر ننھی بلی کے لیے زندگی کا ایسا ’’ایڈونچر‘‘ بن گیا جس کا اختتام خوشگوار رہا۔














