پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 3900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا3344 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 2208 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,346 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 39 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














