پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا، اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دینے پر سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف جماعتی سطح پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور ان سے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں تنبیہ کی گئی ہے کہ جواب تسلّی بخش نہ ہونے یا اظہارِ وجوہ کے نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

نوٹس میں لکھا ہے کہ جماعت کے علم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کرکے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں۔ 7 ایام میں اس تاثر کے حوالےسے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔

واضح رہے کہ جمعرات یکم جون کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے ایک منٹ کی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ   9 مئی کے واقعے کی پہلے ہی مذمت کرچکے ہیں اور دعاگو ہیں کہ ایسی حرکت دوبارہ نہ ہو۔

پرویز خٹک نے کہا تھا کہ ٹی وی پر جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے اور ہم نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے  پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’باقی دوستوں اور پارٹی کے کارکنوں سے صلاح مشورہ کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا‘۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے