ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: ہائی وولٹیج میچ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2026 کے نویں اور انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ہائی وولٹیج مقابلے میں جہاں بھارت سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، وہیں قومی ٹیم آج اپنا مسلسل دوسرا میچ جیت کر پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔

ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنلز کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک 17 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟

اس فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کا پلڑا واضح طور پر بھاری ہے، جس نے 14 میچوں میں کامیابی سمیٹی ہے، جبکہ گرین شرٹس کو اب تک محض 3 بار ہی فتح نصیب ہو سکی ہے۔ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم پر اس پرانے ریکارڈ کو بہتر بنانے کا چیلنج ہوگا۔

ایشیا کپ 2026 میں دونوں ٹیمیں بھرپور مومنٹم کے ساتھ میدان میں اتری ہیں، حالانکہ مجموعی طور پر دونوں نے اپنے پچھلے 5 ٹی 20 میچوں میں سے 2 میں شکست کا سامنا کیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں بھارت کا آغاز انتہائی جارحانہ رہا ہے، اس نے اپنے پہلے دو میچوں میں تھائی لینڈ کو 94 اور ہانگ کانگ کو 137 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی اپنی مہم کا پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے اپنے افتتاحی میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے

اس فتح میں اوپنر منیبہ علی کی ذمے دارانہ نصف سنچری اور سعدیہ اقبال کی شاندار بولنگ (3 وکٹیں) نے کلیدی کردار ادا کیا تھا، جس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

آج کے میچ کی پلیئنگ الیون

اس اہم ٹاکرے کے لیے دونوں ٹیموں نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے

پاکستانی اسکواڈ

فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، ایمن فاطمہ، طوبہٰ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور ام ہانی شامل ہیں۔

بھارتی اسکواڈ

 ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، پراتیکا راول، بھارتی فلمالی، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پریما راوت، شری چرنی، کرانتی گوڈ اور نندنی شرما شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاست مخالف بیانیے اور دہشتگردوں کی حمایت پر مقدمات اور گرفتاریاں ضرور ہوں گی، وزیر داخلہ بلوچستان

ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، 4 تمغے اپنے نام کر لیے!

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل ’جی پی ٹی 6 آسٹرا‘ متعارف کرا دیا

اپر سوات، کالام اور بابو سر ٹاپ میں سال کی پہلی برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب کی طرز پر تیز رفتار ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کا اعلان

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

1948 سے قائم کراچی کی دکان، کچوری اور سموسے کا ذائقہ نسل در نسل برقرار

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا