سولر صارفین کے لیے خوشخبری، حکومت نے بڑی سہولت فراہم کردی

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر توانائی کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر منتقلی سے متعلق زیرِ التوا درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 11 ہزار 695 درخواستیں حل کردی گئی ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ منتقلی کے لیے مجموعی طور پر 16 ہزار 654 درخواستیں زیرِ التوا تھیں، جن میں سے 11 ہزار 695 صارفین سے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے پیغامات اور واٹس ایپ کے ذریعے براہِ راست رابطہ کیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق صارفین اب اپنی نیٹ میٹرنگ درخواست کا اسٹیٹس آن لائن پورٹل پر بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

ترجمان نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کی جلد پراسیسنگ کے لیے کسی بھی فرد کو کوئی فیس ادا نہ کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین سے براہِ راست رابطے کا مقصد انہیں ایجنٹوں اور غیر ضروری مداخلت سے محفوظ رکھنا ہے، جبکہ تصدیق کے عمل کا بنیادی مقصد مستحق صارفین کے حقوق کا تحفظ اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ حکومت سولر انرجی اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی بھرپور حامی ہے۔ حکومت سولرائزیشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی بلکہ ایک شفاف اور پائیدار نظام کا قیام چاہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp