حوثیوں کا سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 8 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثیوں کا سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں نئے صوبوں کے بجائے انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث ہونی چاہیے، جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ موجودہ بحث میں کہیں بھی صوبوں کا لفظ استعمال نہیں ہورہا بلکہ انتظامی یونٹس کی بات کی جارہی ہے، نہیں معلوم کہ صوبوں کا لفظ کہاں سے آیا۔

ان کے مطابق بعض افراد کو پنجاب میں مزید صوبے بننے پر اعتراض نہیں لیکن اپنے اپنے علاقوں میں صوبے بننے پر اعتراض ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے انتظامی یونٹس کے معاملے پر ابھی تک کوئی متفقہ اجلاس کرکے رائے کا اظہار نہیں کیا، تاہم پارٹی رہنماؤں کی انفرادی آرا سامنے آرہی ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی طویل عرصے سے اس بات کے حامی ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم میں کی گئی اختیارات کی منتقلی پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسے مزید مضبوط کیا جائے تاکہ اختیارات ضلعی اور شہری حکومتوں کو منتقل ہوسکیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کی اصل روح اور اسپرٹ پر عملدرآمد ہونا چاہیے، تاہم وقت کے ساتھ اسے مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد کو صوبہ بنانے سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کے بجائے اسے وفاقی علاقہ ہی رکھا جاسکتا ہے۔

ان کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں وفاقی علاقے موجود ہیں، واشنگٹن بھی وفاقی علاقہ ہے، اسی طرح اسلام آباد کو وفاقی علاقہ رکھا جاسکتا ہے اور ممکن ہے مزید ایک دو وفاقی علاقے بھی بنائے جائیں جو براہ راست وفاق کے زیر انتظام ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ فریقی ایک روزہ سیریز: سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، کونسے ریکارڈ ٹوٹے؟

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟